09 جنوری ، 2017
شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ حکومت ہر مسئلے پر بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن باغیوں کی جانب سے نمائندے اور وقت کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا، انھوں نے اب تک جواب نہیں دیا ہے۔
فرانسیسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بشار الاسد کا کہنا تھا کہ قازقستان میں ہونے والے امن مذاکرات کے مجوزہ نکات پر بات چیت کے لئے تیار ہیں تاہم شامی باغیوں کی جانب سے مذاکرات کے لیے نمائندہ اور وقت کا تعین ابھی تک واضح نہیں کیا گیا۔
شامی صدر نے مزید کہا کہ انکی حکومت نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں اور وہ اسکے لیے ہمیشہ تیار ہیں تاکہ امن کی کوششیں کامیاب ہوسکیں۔