12 جنوری ، 2017
ملتان کے علاقے پرانا دنیاپورروڈ پرمبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس کےمطابق دنیاپور روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار پانچ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیاگیاتھاجس پرمبینہ طورپر ملزما ن نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں دو ملزمان شکیل اور ذوالفقار زخمی ہوگئے جبکہ تین فرار ہوگئے ۔
زخمی ملزمان کو نشتر اسپتال منتقل کیاگیا،،جہاں وہ دم توڑگئے، پولیس کاکہناہےکہ ہلاک ملزمان ڈکیتی سمیت متعد د وارداتوں میں مطلوب تھے۔