پاکستان
12 جنوری ، 2017

حج کوٹہ ،پاک سعودی عرب اجلاس 19جنوری کو ہوگا

حج کوٹہ ،پاک سعودی عرب اجلاس 19جنوری کو ہوگا

 

نئے حج کوٹے کے حصول کے حوالے سے وزارت حج سعودی عرب اور وزارت حج پاکستان کے درمیان 19 جنوری کو اہم اجلاس منعقد ہوگا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ رواں برس ایک لاکھ 90 ہزار کے قریب عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ کوٹے کی بحالی کے بعد حج اخراجات میں اضافے کی توقع بھی کی جا رہی ہے، خصوصاً فضائی کرایوں سمیت رہائشی عمارتوں کے کرائے بڑھنے کے امکانات کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت کی جانب سے بعض ٹیکسوں میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت حج فروری کے شروع میں نئی حج پالیسی کا اعلان کر سکتی ہے،وزارت حج سعودی حکومت سے پاکستان کی بڑھتی آبادی کے تناسب سے دو لاکھ حج کوٹے کی درخواست کر چکی ہے۔ نئی حج پالیسی کیلئے نجی ٹور آپریٹر نے بھی اپنی تجاویز وزارت حج کو ارسال کر دی ہیں۔ نجی ٹورا ٓپریٹر نے حج کوٹے کو سرکاری اور نجی شعبے میں پچاس/پچاس فیصد تقسیم کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید خبریں :