13 جنوری ، 2017
امریکی حکومت نے سوڈان پر بیس سالوں کے دوران عائد پابندیوں کو جزوی طور پر ختم کردیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق امریکی حکومت نے یہ اقدام سوڈانی حکومت کا دہشت گردی کے خلاف مثبت اقدامات کے اعتراف میں کیا ہے، تاہم ابھی تک اس کی وضاحت نہیں کی گئی کہ امریکا نے کون سی پابندیاں ختم کی ہیں۔
سوڈان کے خلاف امریکا نے پہلی مرتبہ پابندیاں 1997 میں اور دوسری مرتبہ 2006 میں عائد کی گئی تھیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں امریکی وزارت خارجہ نے انسداد دہشت گردی پر تعاون کرنے پر سوڈان کا خیر مقدم کیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ سوڈان اپنی سرزمیں پر داعش اور دیگر انتہاپسند گروپوں کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہا ہے۔