پاکستان
14 جنوری ، 2017

ترکی سے بازیاب پاکستانی کراچی پہنچ گئے

ترکی سے بازیاب پاکستانی کراچی پہنچ گئے

ترکی میں انسانی اسمگلروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 2 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ادھر ترک پولیس نے کارروائی کر کے مزید دو پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔

ترکی میں چند روز قبل اغوا ہونے والے 6 میں سے 2 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ مردان اور پشاور سے تعلق رکھنے والے اشفاق اور فضل امین غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے آج صبح سویرے کراچی پہنچ گئے تھے۔

گزشتہ ہفتے ترک پولیس نے 6 پاکستانیوں کو انسانی اسمگلروں کے چنگل سے بازیاب کر ایا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ ترک پولیس نے کارروائی کر کے مزید دو پاکستانیوں کو بازیاب کرا لیا، جن میں بلال اور فرخ شہزاد شامل ہیں۔ پاکستانی قونصل خانہ بازیاب افراد سے رابطے میں ہے۔

 

مزید خبریں :