15 جنوری ، 2017
بھارتی فوجی اہلکار کی وڈیو کے بعد بھارتی آرمی چیف نے دیگر اہلکاروں کو خبردار کردیا۔
بھارتی آرمی چیف بیپن راوت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کر کے پریشانی بتانے والے اہلکاروں کوسزا ملے گی، بھارتی فوجی اہلکار اپنی شکایت قانون کے مطابق کریں۔
بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اگرقانون کےمطابق اہلکاروں کی شکایت کا ازالہ نہیں ہوتا تو وہ براہ راست ان سے رابطہ کریں۔