دنیا
28 جون ، 2012

عراق میں بم دھماکے،12افراد ہلاک

عراق میں بم دھماکے،12افراد ہلاک

بغداد… عراق میں متعدد بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد12 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ عراق کے دارالحکومت بغداد اور شمالی علاقے بم دھماکوں کی لپیٹ میں آئے ،بغداد کے بازار میں کاربم دھماکے سے 8 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے جبکہ تاجی کے علاقے میں دوکار بم دھماکوں میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے، حکام کے مطابق سمارا شہر میں مسلح افراد نے القاعدہ مخالف دو افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :