کاروبار
28 جون ، 2012

وزیراعظم کی ریلوے کیلئے فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی

وزیراعظم کی ریلوے کیلئے فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی

اسلام آباد… وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے محکمہ ریلوے کو درکار مالی وسائل کی وزارت خزانہ سے بروقت اجراء کی یقین دہانی کرادی ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرریلوے غلام بلور نے اسلام آباد میں وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے ملاقات،انہوں نے اپنی وزارت کی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے ریلوے کا پہیہ چلائے رکھنے اور اس کو بحران سے نکالنے کیلئے مزید فنڈز کے اجراء کا مطالبہ کیا ، وزیراعظم نے وزارت خزانہ سے فنڈز کے اجراء کیلئے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید خبریں :