دنیا
21 جنوری ، 2017

دنیا بھر میں ٹرمپ مخالف خواتین کے مظاہرے

دنیا بھر میں ٹرمپ مخالف خواتین کے مظاہرے

 

نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں ہونے والا خواتین کا احتجاجی مارچ دنیا کے دیگر ممالک تک بھی پہنچ گیا۔

نئے امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کا آغاز آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ہوا ،لندن،پیرس، سڈنی سمیت دنیا کے کئی شہروں میں ٹرمپ کے خلاف احتجاجی سسٹر مارچوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واشنگٹن کے میٹرو اسٹیشن پر خواتین سمیت ہزاروں مظاہرین جمع ہیں، نیویارک اور بوسٹن میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے، مظاہرین نے ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے ہیں۔

لندن کے ٹریفالگراسکوئر پر ہزاروں مظاہرین جمع ہوئے اور ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

سڈنی میں بھی ہزاروں خواتین سڑکوں پر نکلیں، خواتین کا کہنا تھا کہ تعصب، نسل پرستی اور خواتین کے حقوق کی نفی کرنے والی سیاست ناقابل قبول ہے۔

مزید خبریں :