انٹرٹینمنٹ
28 جون ، 2012

گورنر سندھ کی آرٹس کونسل کیلئے 12 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ

گورنر سندھ کی آرٹس کونسل کیلئے 12 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ

کراچی… سمیت آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی ہدایت پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کو 12 کروڑ روپے کے فنڈز ادا کردئے گئے۔ کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کیآڈیٹوریم میں احمد شاہ سمیت نائب صدر محمو د احمد خان، سیکرٹری اعجاز فاروقی اور جوائنٹ سیکرٹری امین یوسف موجود تھے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمد شاہ کاکہنا تھا کہ اجرا کردہ فنڈز سے پرفارمنگ آرٹس کی یونیورسٹی، ایک بین الاقومی معیار کا تھیٹر اور دیگر ترقیاتی کام عمل میں آئیں گے، احمد شاہ کاکہنا تھا کہ آرٹس کونسل کی کاوشوں سے حکومت سندھ نے گرنٹ کی رقم 50 لاکھ روپے سے بڑھا کر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :