23 جنوری ، 2017
سوشل میڈیا پر تنقید اور چھیڑ چھاڑ کا نشانہ بننے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بیٹے بیرن ٹرمپ کی مدد کے لیے ہیلری کلنٹن کی بیٹی چیلسی میدان میں آگئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدارت کا انتخاب جیتنے کے بعد سے ٹرمپ کا دس سالہ بیٹا بیرن ٹرمپ سوشل میڈیا پر ٹرمپ مخالفین کے نشانے پر ہے، تقریب حلف برداری میں بھی بیرن ٹرمپ کی بیزاری کو سوشل میڈیا پر خوب اچھالا گیا۔
سابق صدر بل کلنٹن اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن نے ایک بچے کے خلاف اس سلوک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرن ٹرمپ بھی دیگر بچوں کی طرح ہے اسے بھی دیگر بچوں کی طرح ٹریٹ کیا جانا چاہیے۔