24 جنوری ، 2017
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کی حکومت کے لیے بڑا دھچکاہے کہ برطانوی سپریم کورٹ نے بریگزٹ سے متعلق حکومتی اپیل مسترد کر دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کو بریگزٹ کیلئے کارروائی شروع کرنے سے پہلے پارلیمنٹ کی منظوری لینی ہوگی۔
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ترجمان کے مطابق عدالتی حکم سے بریگزٹ کا شیڈول تبدیل نہیں ہوگا، عدالتی حکم کا احترام کرتے ہیں،پارلیمنٹ کی منظوری کے لیے جلد اگلا قدم اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ بریگزٹ کے تحت برطانیہ کا یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا عمل سا سال مارچ میں شروع ہونا ہے۔