انٹرٹینمنٹ
24 جنوری ، 2017

بھارتی شہری ’رئیس‘ نہیں ’قابل‘ دیکھیں، بی جے پی

بھارتی شہری ’رئیس‘ نہیں ’قابل‘ دیکھیں، بی جے پی

 

کون سی فلم دیکھنی ہے کون سی نہیں، اب یہ بھی بی جے پی کے رہنما بتائیں گے، بی جے پی رہنماؤں نے بھاشن دینا شروع کردیے کہ ’قابل‘ محب وطن ہے اور ’رئیس‘ بے ایمان، بھارت والے ’رئیس‘ نہیں ’قابل‘ دیکھیں۔

ایک طرف دلوں کا بادشاہ ’رئیس‘ اور دوسری طرف ’قابل‘ کی منفرد کہانی ہے، مقابلہ شروع ہونے سے پہلے ہی ’رئیس‘ اور ’قابل‘ میں جوڑ پڑ گیا، موقع غنیمت جان کر بھارتی انتہاپسندوں نے بھی اپنا رنگ دکھایا اور ’رئیس‘ مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا۔

بی جے پی رہنما کیلاش وجے ورگیا نے پوسٹر جاری کیا،جس میں بھارتی عوام کو بھاشن دیا کہ وہ ’رئیس‘ نہ دیکھیں، کیونکہ ’قابل‘ محب وطن اور ’رئیس‘ بے ایمان ہے۔

لیکن ’رئیس‘ مخالف انتہاپسندوں کے ارمان بھارتی اخبار کے سروے نے ٹھنڈے کردیے، جس میں 79فیصد شہریوں نے ’رئیس‘ دیکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔

مزید خبریں :