24 جنوری ، 2017
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور باراک اوباما کی وائٹ ہاوس آمد کی وڈیوز کے دلچسپ پہلو میڈیا نے دکھا دیے۔
عالمی میڈیا نے ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں آمد کا موازنہ اوباما کی انتخاب جیت کرعہدہ سنبھالنے کی وڈیوسے کر ڈالا۔
کہتے ہیں انسان کی زبان ہی نہیں چال ڈھال بھی بہت کچھ ظاہر کر دیتی ہے۔ امریکی صدارتی چناو اور حلف برداری سے وابستہ ان وڈیوز کے بھی دلچسپ پہلو میڈیا کی تیز نظروں سے اوجھل نہ رہ سکے۔
ایک نظرڈالئے اسکرین کے دائیں جانب ڈونلڈ ٹرمپ کو دیکھئے۔ وائٹ ہاوس آمد کے وقت گاڑی سے اترے۔ خراماں خراماں چلتے ہوئے سیڑھیاں عبور کر لی۔ شاید بھول گئے کہ ہمراہ اہلیہ اور امریکی خاتون اول بھی ہیں۔
اب دیکھئے اسکرین کے بائیں جانب۔ باراک اوباما مشیل اوباما کے ساتھ وائٹ ہاوس تشریف لائے ہیں۔ گاڑی سے اترے، انتظار کیا۔جب تک مشیل ان کے برابر آکر نہ کھڑی ہو گئیں۔ پھر محبت اور عزت کے ساتھ انہیں ساتھ لیکر آگے قدم بڑھائے۔
امریکی صدر کو خصوصاً عورتوں کے ساتھ اپنے رویے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ عالمی میڈیا کا ان دونوں وڈیوز کا موازنہ کرنے کا مقصد دونوں صدور کے متضاد مزاج کی عکاسی کرنا ہے۔