24 جنوری ، 2017
سابق امریکی صدر بارک اوباما نے عہدہ چھوڑنے سے کچھ گھنٹے قبل فلسطینیوں کے لیے 221 ملین ڈالر کی امداد جاری کی۔
امریکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہ امداد کانگریس کے ری پبلیکن ارکان کی مرضی کے خلاف خاموشی سے جاری کی گئی۔
امدادی رقوم کے حوالے سے نوٹیفیکیشن 20 جنوری کو صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برادری سے چند گھنٹے قبل جاری کیا گیا۔ 221 ملین ڈالر کی فلسطینی امداد 2016-2015 کے بجٹ میں منظور کی گئی تھی ۔
تاہم کانگریس کے ری پبلیکن ارکان کے باعث منظوری کو روک دیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کو کانگریس کے فیصلے کو نظرانداز کرنے کا اختیار حاصل ہے۔