24 جنوری ، 2017
امریکی ریاست منی سوٹا کے انہتر سالہ گورنر ریاستی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ ساتھی قانون ساز ممبرزنے انہیں سہارا دیا اور بر وقت طبی امداد پہنچائی۔
ڈیموکریٹ سیاستدان مارک ڈیٹن اس سے قبل پچھلے سال فروری میں بھی ایک تقریب کے دوران لوگوں کے بیچ گر کربے ہوش ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
گورنرمارک ڈیٹن کی کئی سرجریز ہو چکی ہیں۔انکے کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی حالت خطرے سے باہرہے۔انھوں نے بتایا کہ انکے والد ارکان سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک طبیعت بگڑنے پر ان کے پاؤں لڑکھڑائے اور ان کا سر روسٹرم سے جا ٹکرایا۔
دیگر ارکان فوری طورپر اپنی نشستوں سے اٹھے اور گورنر کو گرنے سے بچایا،ساتھی ارکان نے انھیں سہارا دے کر زمین پر لٹایا،جس کے بعد انھیں گھر روانہ کردیا گیا۔