24 جنوری ، 2017
متحدہ عرب امارات کا فوجی دستہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھارتی فوجیوں کی پریڈ میں شامل ہوگا، کسی بھی عرب ملک کا یہ پہلا فوجی دستہ ہوگا جو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پریڈ میں شامل ہوگا۔
بھارتی یوم جمہوریہ پر پانچ ہزار ایک سو چھتیس فوجی پریڈ میں حصہ لیںگے، بھارتی میڈیا کے مطابق یو اے ای کے ایک سو اناسی فوجی جوانوں پر مشتمل اماراتی فوج کا دستہ بھی اس پریڈ کا حصہ ہوگا، یواے ای آرمی بریگیڈیئر عبید ال زوہامی اماراتی فوجی دستے کی سربراہی کرینگے۔
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان بھارتی یوم جمہوریہ میں بطور مہمان خصوصی شریک ہو رہے ہیں، پچھلے سال فرانس کا فوجی دستہ بھی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہوا تھا۔