28 جون ، 2012
کراچی … پاکستان کے سابق ڈیوس کپر نومی قمر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی نااہلی کے باعث اعصام الحق لندن اولمپکس میں وائلڈ کارڈ انٹری حاصل نہ کرسکے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں کرتے ہوئے نومی قمر نے کہا کہ اگر فیڈریشن کھلاڑی کے حق کیلئے لڑ نہیں سکتی تو ایسی فیڈریشن کو بند کردینا چاہئے۔