پاکستان
29 جون ، 2012

ہزار گنجی دھماکے کا مقدمہ شالکوٹ تھانے میں درج کرلیا گیا

ہزار گنجی دھماکے کا مقدمہ شالکوٹ تھانے میں درج کرلیا گیا

کوئٹہ . . . . .کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں زائرین کی بس کے قریب ہونے والے دھماکے کا مقدمہ شالکوٹ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ ہزار گنجی بس اڈے کے قریب ایران سے آنے والی زائرین کی بس کے قریب ہونے والے ریموٹ کنڑول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تیرہ افرادہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ ایس ایچ اشالکوٹ تھانہ مختار احمد کی مدعیت میں شالکوٹ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے جس میں قتل ،اقدام قتل ،انسداد دہشت گردی ،کی دفعات درج کی گئی ہیں ۔اس پی سریاب امان اللہ کاکٹر نے نے بتایا کہ پولیس نے دھماکہ سے متاثرہ بس کا ملبہ اٹھا کر ٹریفک بحال کردی ہے۔

مزید خبریں :