دنیا
28 جنوری ، 2017

ایران کا امریکی ویزہ پابندی کیخلاف جوابی اقدام کا اعلان

ایران کا امریکی ویزہ پابندی کیخلاف جوابی اقدام کا اعلان

ایران نے امریکا کے ویزے پر پابندی کے فیصلے کےخلاف جوابی اقدام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران سمیت 7مسلمان ممالک پر ویزہ پابندی کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران نے اسے توہین آمیز اقدام قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی توہین آمیز ہے، تہران بھی پابندی کے جواب میں ایسا ہی کرے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ویزاپابندی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا ہے کہ یہ وقت قوموں کے درمیان دیواریں کھڑی کرنے کا نہیں،وہ بھول گئے کہ برلن کی دیواربھی آخر کار گرادی گئی تھی۔

مزید خبریں :