29 جنوری ، 2017
نیویارک کے سابق میئر روڈی گیلیانی کا کہنا ہے کہ امریکی ویزہ پابندیوں کا تعلق مذہب سے نہیں بلکہ امریکہ کو ان ممالک سے درپیش خطرات سے ہے۔
پاکستان کی جانب سے مشکلات نظر آئیں تو اس کے حوالے سے بھی ایسا ہی فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔ غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں روڈیگیلیانی کا کہنا تھا کہ ویزا پابندیاں ان ممالک پر لگائی گئیں جہاں سے جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد امریکہ آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ تارکین وطن کو واپس بھیجنے سے پہلے پانچ سال کے لئے جیل بھیجنا چاہئے، سعودی عرب اور پاکستان پر ویزا پابندیوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اب دس سال پہلے والا ملک نہیں ، وہ انتہا پسندی سے لڑ رہا ہے۔ جبکہ پاکستان پر پابندیوں کا تعلق بھی وہاں سے درپیش مشکلات سے ہوگا۔ اس لئے ان پر ابھی نظر رکھی جارہی ہے۔