13 جنوری ، 2012
پشاور…پشاور کے علاقے سربند میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کاروائی نے شدت پسندو کو پسپاکرنے پر مجبور کر دیاپولیس کے مطابق پشاور اور خیبر ایجنسی کے سنگم پر واقع ریاض شہید پولیس چوکی پر150 شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور شدت پسندوں کو پسپا کرنے پر مجبور کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی ہونیوالے سیکیورٹی اہلکاروں میں دو پولیس فورس جبکہ 5 ایف سی کے جوان شامل ہے ،زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کوحیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی اپریشنز پشاور کے مطابق 150 سے 200 شدت پسندوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا تاھم پولیس کی بروقت کاروائی کی وجہ سے شدت پسند پسپا ہونے پر مجبور ہوگئے۔انکا کہنا تھا کہ سربند پولیس چوکی پر ہونیوالا حملہ آج صبح بڈھبیر میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا رد عمل ہے جن میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانوں کو تباہ کردیا تھا۔