کاروبار
29 جون ، 2012

وزارت خزانہ نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کرلی

وزارت خزانہ نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کرلی

اسلام آباد… وزارت خزانہ نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈھائی سے ساڑھے 6 روپے فی لیٹر کمی ہوگی کے بعد پٹرول 5روپے20پیسے، ڈیزل2روپے48پیسے فی لیٹر سستا ہوگا۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل2روپے54پیسے فی لیٹر ، ایچ او بی سی6روپے44پیسے، لائٹ ڈیزل2روپے46پیسے فی لیٹر سستا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے کمی کی سمری منظور کرکے وزارت پٹرولیم کو بھیج دی اور نئی پٹرولیم قیمتوں کا اعلان کل ہوگا جبکہ ان کا نفاذ آئندہ 15دن کیلئے ہوگا۔

مزید خبریں :