29 جون ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…جونیئر بچن یہ انکشاف تو کر ہی چکے ہیں کہ گزرتے وقت کے ساتھ اداکاری ان کے لیے آسان کے بجائے مشکل ہی ہوتی جارہی ہے۔اب وہ کہتے ہیں کہ کامیڈی کرنا آسان کام نہیں۔اچھے اچھوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔جونیئر بچن کا کہنا ہے کہ کسی کو رُلانا تو بہت آسان ہے لیکن ہنسانے کے لئے بہت محنت کرناپڑتی ہے اور بعض اوقات تو اداکار اپنی تمام صلاحیتیں آزما کر بھی اس کام میں ناکام ہی رہتا ہے۔ابھیشک کہتے ہیں کہ بول بچن میں اُن کا کردار ایسا ہی ہے جس میں انہوں نے دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی پوری کوشش کی ہے۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی بتادیا ہے کہ کامیڈی میں اداکاری سے زیادہ اسکرپٹ اہم ہوتا ہے۔یعنی ابھیشک اگرکامیڈی میں ناکام ہوئے تو اِ س کی ذمہ داری اسکرپٹ پر ہوگی۔