پاکستان
29 جون ، 2012

یکم جولائی سے پیٹرول 5 روپے سستا ہوجائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین

یکم جولائی سے پیٹرول 5 روپے سستا ہوجائے گا، ڈاکٹر عاصم حسین

اسلام آباد … مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے پیٹرول 5روپے 2 پیسے، ڈیزل 2روپے 48پیسے اور مٹی کا تیل 2روپے 54پیسے فی لٹرسستا ہو جائے گا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے اوگرا کی سفارشات کے مطابق یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت 5 روپے 2 پیسے کمی سے 84روپے 49پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈیزل کی نئی قیمت 2روپے 48پیسے کمی کے بعد 97 روپے 21 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 2 روپے 54 پیسے کمی کے بعد 86روپے 25 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2روپے 86پیسے کمی کے بعد 83روپے 71 پیسے اور ایچ او بی سی کی نئی قیمت 6روپے 44پیسے کمی کے ساتھ 106روپے 88 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔

مزید خبریں :