29 جون ، 2012
اسلام آباد … سپریم کورٹ نے میمو کیس کی سماعت 12 جولائی کیلئے فکس کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ میموکیس کی سماعت کرتا آیا ہے،ا س مقدمے میں عدالتی کمیشن اپنی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ کو دے چکا ہے جس میں میمو کو ایک حقیقت قرار دیتے ہوئے اس کا ذمہ دار امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو قرار دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ آفس نے اب اس کیس کی سماعت 12 جولائی کو فکس کرتے ہوئے حسین حقانی، منصور اعجاز سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔