29 جون ، 2012
نئی دہلی … بھارت کی خاطر اپنی زندگی کے بہترین سال پاکستانی جیل میں گزارنے والے بھارتی جاسوس سرجیت سنگھ کو اس کی اپنی حکومت نے جاسوس تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ سرجیت سنگھ نے رہائی کے بعد بھارت پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا تھا کہ اسے جاسوسی کیلئے پاکستان بھیجا گیا جہاں وہ پکڑا گیا تھا۔ تاہم بھارتی سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ سرجیت سنگھ کے بھارتی جاسوس ہونے کی بات بالکل غلط ہے، وہ اس کی تردید کرتے ہیں۔ انہوں نے معصومیت سے یہ دعویٰ بھی کیا کہ نہ تو بھارتی حکومت جاسوسی کرتی ہے اور نہ اس نے کسی جاسوس کو بھیجا۔