29 جون ، 2012
لاہور … پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے حوالے سے اگلے 48 گھنٹے اہم ہیں۔ ڈاکٹروں نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا جبکہ حکومت نے ان کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کے آوٴٹ ڈورز میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف حکومت کی 3 روزہ وارننگ کل ختم ہوجائے گی، ہڑتالی ڈاکٹر مطالبات کی منظوری تک ہڑتال ختم کرنے کا نام نہیں لے رہے۔ دوسری طرف حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ہڑتال ختم نہ کی گئی تو پھر ڈاکٹروں کے خلاف ناقابل ضمانت کیس درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ بھی کیا جاسکتاہے۔