پاکستان
29 جون ، 2012

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 7 افراد ہلاک

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات، 7 افراد ہلاک

کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تین ہٹی کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ بوری بند لاش ملی ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ بفر زون میں ارم شاپنگ سینٹر کے قریب ٹائر پنکچر کی دکان پر فائرنگ کر کے 25سالہ عمران اسلم کو قتل کردیاگیا، مقتول کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ سعید آباد کے مواچھ گوٹھ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت گینگ وار کے ملزم در محمد کے نام سے ہوئی ہے۔سائٹ میں شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ساجد نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ بلدیہ ٹاوٴن نمبر 4 میں فائرنگ سے اختر عمر ہلاک ہو گیا۔ احسن آباد سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، مقتول کو 26 سالہ شہزاد کے نام سے شناخت کیا گیا۔ گارڈن میں رامسوامی کے قریب 19سالہ جنید کی تشدد زدہ لاش ملی۔

مزید خبریں :