08 فروری ، 2017
پشاور سے گرفتار داعش کے چار اہلکاروں کو افغانستان کے حوالے کر دیا گیا، افغان میڈیا کے مطابق ملزمان کا تعلق افغان صوبے ننگرہار سے ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے، خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع پر پشاور شہر سے داعش کے چار اہلکاروں کو گرفتار کیا، جنہیں بعد میں افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔
گرفتار ملزمان، جاوید خان، سیف اللہ، تلین خان اور نعمت اللہ، کا تعلق افغان صوبے ننگرہار سے بتایا گیا ہے۔