08 فروری ، 2017
میانمار (برما) نے اقوام متحدہ کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے، جن کے مطابق اس ملک کے فوجیوں نے روہنگیا مسلمانوں کو قتل، تشدد اور آبروریزی کا نشانہ بنایا تھا۔
میانمار کے ایک ریاستی کمیشن کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ یہ الزامات ’قابل اعتبار‘ نہیں ہیں۔ چار ماہ قبل میانمار کی فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ایک آپریشن شروع کیا تھا، جس کی وجہ سے تقریبا ستّر ہزار روہنگیا باشندے بنگلہ دیش کی طرف فرار ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق میانمار کی فوج اس ملکی اقلیت کو شدید ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہے۔