دنیا
08 فروری ، 2017

پیرس : زیادتی کا نشانہ بننے والے سیاہ فام شخص کے حق میں مظاہرے

پیرس : زیادتی کا نشانہ بننے والے سیاہ فام شخص کے حق میں مظاہرے

 

پیرس کے مضافاتی علاقے میں پولیس کے ہاتھوں تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے سیاہ فام شخص کے حق میں مظاہرے جاری ہیں،مشتعل مظاہرین نے سڑکوں پر جلاؤ گھیراؤ کیا،دکانوں کے شیشے بھی توڑے۔

 

پیرس کے علاقے Seine-Saint-Denis میں واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کےخلاف شدید احتجاج کیا گیا،مظاہرین نے کئی کاریں جلادیں اور دکانوں کے شیشے توڑ ڈالے۔مظاہرین نے پولیس پر فائر کریکر بھی پھینکے۔

علاقے میں پولیس کے مظالم کے خلاف وال چاکنگ کی جارہی ہے۔ایک ہفتے قبل پیش آنے والے واقعے پر چار پولیس اہلکاروں کو 22 سالہ سیاہ فام شخص پر تشدد کرنے اور ان میں سے ایک اہلکار کو جنسی زیادتی کے الزامات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :