10 فروری ، 2017
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی بیوی کرینہ کپور خان کو اپنے ہاتھوں کے بنے مزیدار کھانے کھلانا شروع کردئیے ہیں۔
ایک بھارتی میگزین نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم انڈسٹری کے چھوٹے نواب ان دنوں اپنی فلم ’شیف‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،جس میں وہ باورچی کا کردار نبھارہے ہیں۔
چند روز قبل باپ بننے والے سیف علی خان نے فلم میں اپنے کردار کی مناسبت سے کھانا بنانا سیکھ لیا ہے،وہ فلم کی شوٹنگ کے ساتھ اپنی بیوی کرینہ کپور خان کا بھی خیال رکھ رہے ہیںبلکہ ان کا دل بہلانے کے لئے اپنے ہاتھوں سے مزے مزے کے کھانے بناکر انہیں کھلارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیف علی خان اپنے کردار کو اتنی زیادہ اہمیت دے رہے ہیں کہ وہ فلم کے سیٹ پر بھی نہ صرف کھانا پکاتے ہیں بلکہ برتن بھی خود دھوتے ہیں۔
واضح رہے کہ سیف علی خان کی فلم ’’ شیف‘‘ ہالی ووڈ فلم ’’ شیف ‘‘ کا سیکوئل ہے جو 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔