دنیا
10 فروری ، 2017

فرانسیسی پولیس کی کاروائی، لڑکی سمیت چار مشتبہ دہشتگرد گرفتار

فرانسیسی پولیس کی کاروائی، لڑکی سمیت چار مشتبہ دہشتگرد گرفتار

 

فرانسیسی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سولہ سالہ لڑکی سمیت چار مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پیرس کےپروسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ کاروائی جنوبی شہر مونپیلیے میں کی گئی ہے جس کے دوران 16سالہ لڑکی سمیت 4 مبینہ جنگجوؤں کو گرفتار کیا گیا۔ دیگر ملزمان کی عمریں 33 اور 26 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ جنگجو فرانس میں دہشتگردی کی کاروائی کرنے کا منصوبہ بنارہے تھے، اور ملزمان کے قبضہ سے 70 گرام انتہائی دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :