15 فروری ، 2017
وینزیویلا کی حکومت نے نائب صدر طارق العیسمی پر امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کاراکس حکومت کے مطابق یہ پابندیاں اس جنوبی امریکی ملک کی خودمختاری پر ایک خطرناک حملہ ہیں۔ نائب صدر ایل عیسمی نے بھی ان پابندیوں کو سامراجی جارحیت قرار دیا ہے۔
امریکا کا مؤقف ہے کہ العیسمی منشیات اور غیر قانونی رقم کے لین دین کے کاروبار میں ملوث ہیں۔گزشتہ پیر کو ہی امریکی وزارت مالیات نے وینزویلا کے نائب صدر کو بلیک لسٹ قرار دیا ہے۔