دنیا
01 جولائی ، 2012

برطانیہ:مستقل رہائش کیلئے قومی ترانے کا پہلا بند یاد کرنا لازمی قرار

برطانیہ:مستقل رہائش کیلئے قومی ترانے کا پہلا بند یاد کرنا لازمی قرار

لندن … حب الوطنی سیکھنی ہے تو برطانیہ سے سیکھیں، جہاں مستقل رہائش اختیار کرنے کیلئے برطانیہ کے قومی ترانے کا پہلا بند یاد کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ برطانیہ میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے خواہشمند افراد برطانوی قومی ترانے کا پہلا بند زبانی یاد کرلیں کیونکہ تارکین وطن کے ٹیسٹ میں اسے لازمی قرار دیا گیا ہے بصورت دیگر ان کو ٹیسٹ میں فیل کردیا جائے گا۔ یہ ہی نہیں امتحان میں بیٹھنے والوں کو برطانیہ کی تاریخ اور اہم شخصیات کے بارے میں بھی اچھی خاصی معلومات ہونی چاہئے۔ برطانوی ہوم سیکریٹری تھریسا مے کی سربراہی میں ویزا حاصل کرنے کیلئے لئے جانے والے ٹیسٹ کو ری ڈیزائن کیا جارہا ہے تاکہ ملک میں آنیوالے افراد برطانیہ کے بارے میں مکمل آگاہی رکھ سکیں۔

مزید خبریں :