کاروبار
02 جولائی ، 2012

کراچی اسٹاک مارکیٹ،100انڈیکس میں غیرمعمولی اضافہ

کراچی اسٹاک مارکیٹ،100انڈیکس میں غیرمعمولی اضافہ

کرچی… فرٹیلائزر کے شعبے میں سرمایاکاروں کی دلچسپی کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں ایک موقع پر 200 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ سرمایاکاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے کھاد فیکٹریوں پر عائد گیس ڈویلپمنٹ سرچارج میں اضافہ نہ ہونے اور اسے 197 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار رکھنے سے اسٹاک مارکیٹ میں فرٹیلائزر کمپنیوں کے شیئر سرمایاکاروں کے لیئے پرکشش بن گئے ہیں ۔ ٹرریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 14 ہزار پوانٹس کی سطح سے تجاوز بھی کرگیا اور فوجی فرٹیلائزر کے شیئر میں 4 روپے ، فاطمہ فرٹیلائزر 60 پیسے ، اور اینگر و کے شیئر میں 1.5 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

مزید خبریں :