12 مارچ ، 2017
جرمن چانسلرانجیلامارکل منگل کو امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔اور سیاسی و تجارتی معاملات پر گفتگو کرینگی۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مارکل اگلے ہفتے کے دوران ایک بڑے تجارتی وفد کے ساتھ امریکا کا دورہ کریں گی۔ اس دورے کےموقع پر وہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گی۔
چانسلر مارکل کے وفد میں صنعتی گروپ سیمینز کے سربراہ جو کیزر اور کار بنانے والے ادارے بی ایم ڈبلیو کے سربراہ ہارالڈ کروگر بھی شامل ہوں گے۔چانسلر مارکل نے اپنے اس دورے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ امریکا کے دورے کے دوران جرمن حکومتی سربراہ کے علاوہ یورپی یونین کی سفیر کا فریضہ بھی انجام دیں گی۔
چانسلرمارکل کو سابق امریکی صدر باراک اوباما کا انتہائی قریبی بین الاقوامی پارٹنر قرار دیا جاتا تھا۔