02 جولائی ، 2012
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں علی موسیٰ گیلانی کی پندرہ روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے حکم جاری کردیا۔عدالت پہنچنے کے بعد علی موسیٰ گیلانی نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کے کمرے میں اپنے وکلاء سے مشاورت کی اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان اور دیگر رفقاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔علی موسیٰ گیلانی کی وکیل شازیہ ہنجرہ نے موقف اختیار کیا کہ علی موسیٰ گیلانی متعلقہ عدالت میں پیش ہو کرایفی ڈرین کیس میں مقدمہ لڑنا چاہتے ہیں ان کو حفاظتی ضمانت دی جائے۔عدالت نے پندرہ روز کی حفاظتی ضمانت ایک لاکھ روپے میں منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔