پاکستان
02 جولائی ، 2012

این آئی سی ایل اراضی اسکینڈل کی محکمانہ تحقیقات، 22 افراد ذمہ دار قرار

این آئی سی ایل اراضی اسکینڈل کی محکمانہ تحقیقات، 22 افراد ذمہ دار قرار

اسلام آباد … قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ این آئی سی ایل اراضی اسکینڈل کی محکمانہ تحقیقات میں بورڈ آف گورنرز کے 4 ارکان سمیت 22 افراد ذمہ دار پائے گئے ہیں، اس کیس میں وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ قائمہ کمیٹی تجارت کا اجلاس اسلام آباد میں خرم دستگیر کی زیر صدارت ہوا، وزارت تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹری نے بتایاکہ این آئی سی ایل اسکینڈل کی محکمانہ تحقیقات میں 22 افراد ذمہ دار پائے گئے ہیں، ان میں بورڈ آف گورنرز کے 4 ارکان بھی شامل ہیں۔ این آئی سی ایل اسکینڈل میں 42 کروڑ روپے وصول کرنا باقی رہ گئے ہیں۔ کمیٹی ارکان نے اسکینڈل میں سابق سیکریٹری سلمان غنی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر احتجاج بھی کیا۔ ایف آئی اے نے بتایاکہ وفاقی وزیر امین فہیم سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے اور رپورٹ کل(منگل کو) سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ کمیٹی نے پاک بھارت تجارت کے توازن کے بارے میں تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

مزید خبریں :