پاکستان
02 جولائی ، 2012

پنجاب میں ڈاکٹرز کو رہا نہ کیا جائے، پی ایم اے سندھ کی احتجاج کی دھمکی

کراچی … سندھ یونائیٹڈ ڈاکٹر فورم کے تحت پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کی صدر ثمرینہ ہاشمی نے اعلان کیا ہے کہ اگر پنجاب کے ڈاکٹرز کو 48 گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو کشمور سے خیبر تک اسپتال بند کردیں گے ۔سندھ یونائیٹڈ ڈاکٹر فورم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو پورے ملک میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔ اگر ڈاکٹرز کو رہا نہ کیا گیا اور روش تبدیل نہ ہوئی تو 5 جولائی کو پنجاب کی طرف مارچ کریں گے۔ انہوں کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹرز کے امیج کو خراب کرنے کیلئے یکطرفہ تاثر پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹرز ڈیوٹی پر ہوتے ہیں تب بھی مریضوں کی اموات ہوتی ہے، ڈاکٹروں کے خلاف غلط پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، سندھ میں ڈاکٹروں کی شدید قلت ہے، 5 ہزار ڈاکٹروں کو فوری بھرتی کیا جائے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کی صدر ثمرینہ ہاشمی نے کہا کہ پنجاب کے ڈاکٹرز رہا نہ کئے گئے تو کشمور سے خیبر تک ایک ایک اسپتال بند ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب قوم کے مسیحاوٴں کی تذلیل کرنے پر قوم سے معافی مانگیں۔

مزید خبریں :