پاکستان
02 جولائی ، 2012

5 جولائی کی احتجاجی ریلی بتا دے گی کہ عوام حکومت سے تنگ ہیں،تحریک انصاف

لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے صدر پنجاب احسن رشید کا کہنا ہے کہ 5 جولائی کو گوجرانوالہ میں ہونے والی احتجاجی ریلی میں عوام بتا دے گی کہ وہ حکومت سے کس قدر تنگ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کیا۔ احسن رشید کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے پنجاب کے دو بڑے اضلاع کو بری طرح متاثر کیا ہے جن میں گوجرانوالہ سرفہرست ہے لوگوں کا ہم سے گلہ ہے کہ تحریک انصاف صرف جلسے کرتی ہے احتجاجی ریلی نہیں 5 جولائی کو نکالی جانے والی بجلی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف ریلی کو چیئرمین عمران خان خود لیڈ کریں گے اور اس روز علم ہوجاے گا کہ عوام حکومت سے کس قدر تنگ ہے ۔

مزید خبریں :