02 جولائی ، 2012
پشاور…پشاور کے علاقہ چمبہ پیر روڈ کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے مقامی رہائشی سڑکوں اور گلیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ پشاور کے پسماندہ علاقہ چمبہ پیر روڈ کا ٹرانسفارمر گزشتہ جمعرات سے خراب ہے۔ جسے واپڈا اہلکار ٹھیک کرنے کے لیے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود ٹرانسفارمر ٹھیک نہیں ہو سکا۔جس کے باعث اہل علاقہ اپنے بچوں سمیت سڑک کنارے اور گلیوں میں وقت گزارنے پر مجبور ہیں۔ چمبہ پیر روڈ کے رہائشیوں کے مطابق بجلی کی بندش سے پانی کی شدید قلت بھی پیدا ہو گئی ہے اور لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔