03 جولائی ، 2012
کراچی . . . .کراچی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے میں نفسیاتی اسپتال کے قریب ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت 32 سالہ زاھد کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان واردت کے بعد فرار ہوگئے۔