پاکستان
03 جولائی ، 2012

چند ہزار روپوں کی خاطر بزرگ پینشنرز تا حال سختیاں جھیلنے پر مجبور

چند ہزار روپوں کی خاطر بزرگ پینشنرز تا حال سختیاں جھیلنے پر مجبور

کراچی… ملک بھر میں پینشنرز اس مہینے بھی پینشن کے حصول کے لئے تکالیف جھیلنے پر مجبور ہیں۔۔مہینے کا آغاز ہوتے ہی اپنی زندگیاں مختلف سرکاری محکموں میں عوام کی خدمت میں گزارنے والے یہ معمر افراد اس امید سے بینکوں کے باہر قطاریں لگاتے ہیں کہ پینشن سے ملنے والی چند ہزار روپے کی رقم،ان کے بڑھاپے میں زندگی کی گاڑی کھینچنے میں مدد کرسکے۔تاہم ہر ماہ کی طرح اس بار بھی بزرگ افراد سخت گرمی میں بینکوں کے باہر بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے۔بیشتر بینکوں کے باہر پینشنرزکے بیٹھنے کا بھی انتظام نہ تھا، اور نہ ہی پھنکے اور پانی کا کوئی بندوبست کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :