03 جولائی ، 2012
اسلام آباد … اسلام آباد سے ہیروئن کی بھاری مقدار کی ابوظہبی کے راستے یونان ممکنہ اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو ایئرپورٹ پر پکڑ لیا گیا ہے، اس کے سامان میں چھپائی گئی 15 کلوگرام سے زائد ہیروئن پکڑی گئی ہے ۔ بینظیربھٹو ایئرپورٹ کے حکام نے بتایاہے کہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والا ذوالفقار ، ابوظہبی جانے والی پرواز کا مسافر تھا ، ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹس فورس نے جب اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں چھپائی گئی 11 کلوگرام براوٴن ہیروئن اور ساڑھے چار کلوگرام سفید ہیروئن برآمد ہوئی، یہ شخص ، ابوظہبی کے راستے یونان جارہا تھا، اے این ایف نے اسے تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔