22 مارچ ، 2017
پاکستانی سرمایہ کاروں نے سال دوہزار سولہ کے دوران دبئی میں ساڑھے چار ارب درہم کی سرمایہ کاری کی ۔
یہ انکشاف دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے اعداد وشمار سے سامنے آیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے یہ سرمایہ کاری پراپرٹی کے شعبے میں کی تھی اور دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں تیسری پوزیشن پر رہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دبئی میں بلند کرائے اور منافع کی پرکشش شرح پاکستانی سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔