پاکستان
03 جولائی ، 2012

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں2افراد ہلاک

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں2افراد ہلاک

کراچی… کراچی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے دو مختلف واقعات میں دو افراد کو ہلاک کردیا ۔ پولیس کے مطابق گلبہار کے علاقے پیتل گلی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا،رابطہ کرنے پر تھانہ رضویہ سوسائٹی کی پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے،دوسری طرف قائد آباد کے علاقے میں نفسیاتی اسپتال کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت 32 سالہ زاہد کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان واردت کے بعد فرار ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی بھی کردیا۔

مزید خبریں :