پاکستان
24 مارچ ، 2017

کراچی: اسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ بازیاب

کراچی: اسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود بچہ بازیاب

کراچی میں اورنگی کے اسپتال سے اغوا نومولود بچہ سہراب گوٹھ کے قریب گھر سے بازیاب کرلیاگیا،بچے کے ملنے پر والد اور اہل خانہ خوشی سے نہال ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے زیر حراست خاتون کی نشاندہی پر کارروائی کی اور بچہ کو سہراب گوٹھ کے قریب مچھر کالونی سے بازیاب کرالیا۔

ایس پی اورنگی حسن سردار کے مطابق پولیس نے 2روز قبل قطر اسپتال سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کراکے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے آج ایک خاتون کو حراست میں لیا تھا،جس کی نشاندہی پر ہی بچے کو بازیاب کرایا گیا ہے۔

 

مزید خبریں :