03 جولائی ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں جیل ملازمین کی تنخواہیں لے جانے والی گاڑی کو لوٹ لیاگیا۔ ڈاکو 23لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مزاحمت پر پولیس اہلکار جاں بحق اور راہگیر خاتون سمیت 5زخمی ہوگئے۔ سی پی او بلال صدیق کے مطابق بچوں کی جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ آصف خان دیگر ملازمین کے ہمرا تنخواہیں لے جار ہے تھے۔ جڑنوالہ روڈ پر ڈاکووٴں نے گاڑی کو کو روک لیا اور ہوائی فائرنگ کی۔ اس دوران جیل اہلکاروں کی مزاحمت پر ڈاکو وٴں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور 23لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ راہ گیر خاتون سمیت 5افرادزخمی ہوئے جن میں 3کی حالت تشویش ناک ہے۔